Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دنیا کی 100 با اثر خواتین میں 2 پاکستانی بھی شامل

دنیا کی 100 با اثر خواتین کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں 2 پاکستانی خواتین بھی شامل ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے کی جانب سے دنیا کی 100 با اثر اور متاثر کن خواتین کی فہرست جاری کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس فہرست میں 2 پاکستانی خواتین کو بھی شامل کیا گیا ہے جن کے نام افروز نما اور نیہا منکانی ہیں۔

فہرست میں شامل پاکستانی خاتون نیہا منکانی نے گزشتہ سال تباہ کن سیلاب کے دوران متاثرین کی مدد کی تھی جب کہ نیہا اور ان کی ٹیم نے 15 ہزار سے زائد سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کی تھی۔

فہرست میں شامل دوسری پاکستانی خاتون کا تعلق شمشال وادی سے ہے جو وادی میں تین دہائیوں سے بکریاں چرا رہی ہیں اور اسی آمدنی سے وہ پہلی جوتوں کی مالک خاتون بھی بنیں تھیں۔

رپورٹ کے مطابق شمشال وادی میں جانوروں کو چرانے کا کام سیکھنے کی روایت دم توڑ رہی ہے اور ہر سال چرواہے ریوڑ کو سطح سمندر سے 4 ہزار 800 فٹ بلندی پر چراگاہوں میں لے جاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version