Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انڈونیشیا میں خطرناک زلزلہ

انڈونیشیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے صوبے شمالی مالوکو میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.6 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کا مرکز ہلمہرہ بارات ضلع سے 68 کلومیٹر شمال مغرب میں اور سمندر کی تہہ سے 109 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

زلزلے کے جھٹکے شمالی مالوکو صوبے کے مغربی ہلمہرہ اور شمالی ہلمہرہ کے اضلاع کے ساتھ ساتھ مناڈو شہر، بٹونگ شہر، مناہاسا ضلع اور شمالی سولاویسی صوبے کے سیتارو ضلع میں بھی محسوس کیے گئے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور تخفیف ایجنسی کے سربراہ فیہبی آلٹنگ نے کہا کہ زلزلے کے باعث ٹیلی کمیونیکیشن ٹاور پر کام کرنے والا اہلکار ٹاور گرنے سے ہلاک ہو گیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں