Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارت کی کینیڈا کے بعد امریکا میں بھی سکھ رہنما کو قتل کرنے کی سازش بے نقاب

برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی حکام نے بھارت کی جانب سے سکھ رہنما کو قتل کرنے کی کوشش کو ناکام بنایا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے نے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرتے ہوئے بتایا کہ امریکی حکام نے بھارت کی جانب سے سکھ رہنما کو قتل کرنے کی کوشش کو ناکام بنایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارت کا ہدف سکھ فار جسٹس کے جنرل کونسلر گرپتونت سنگھ تھے جب کہ امریکا نے سکھ رہنما کے قتل کی سازش کے خدشات کے پیش نظر بھارتی حکومت کو وارننگ بھی دی ہے۔

اس حوالے سے گرپتونت سنگھ کا کہنا ہے ’’امریکی شہری کے قتل کا منصوبہ امریکا کی خود مختاری کے لیے چیلنج ہے‘‘۔

انہوں نے مزید کہا ’’یقین ہے کہ بائیڈن انتظامیہ کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے‘‘۔

متعلقہ خبریں