حکومت نے سرکاری چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں سال 2024 کے دوران تعطیلات کے آفیشل کلینڈر کا اعلان کردیا گیا ہے۔
تعطیلات میں یکم جنوری 2024 کو نئے سال کے موقع پر ایک آفیشل چھٹی کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ 29 رمضان سے 3 شوال تک عیدالفطر کی تعطیلات ہوں گی۔
ذوالحج کے موقع پر یوم عرفہ 10 سے 12 ذوالحج تک عیدالضحیٰ کی تعطیلات ہوں گی۔ یکم محرم 1446 ہجری کو نئے اسلامی سال کے موقع پر سرکاری چھٹی ہوگی۔
اماراتی سرکاری تعطیلات کے کیلنڈر میں 12 ربیع الاوّل 1446 ہجری نبی کریم ﷺ کے یوم ولادت اور 2 سے 3 دسمبر 2024 کو یو اے ای کے قومی دن کی تعطیلات ہوں گی۔
امارات کے نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد المکتوم کی زیر صدارت اماراتی کابینہ کے اجلاس میں تعطیلات کی منظوری دی گئی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















