ترجمان اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے دوران اسرائیلی فوج وہاں موجود رہےگی ۔
اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ چار دن کے وقفے کے دوران غزہ میں نقل و حرکت محدود رہے گی ۔
ترجمان اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ جنوبی غزہ سے شمال کی طرف لوگوں کو کسی صورت جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ صرف شمالی غزہ سے جنوب کی طرف جانے کی اجازت ہوگی ۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے مزید کہا کہ اگلے مراحل کی منصوبہ بندی اور تیاریوں کو مکمل کرنے پر توجہ مرکوز ہے ۔
واضح رہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان دو روز قبل 4 روز کے لیے جنگ بندی پر اتفاق ہوا تھا جس کا اطلاق پاکستانی وقت کے مطابق آج صبح 10 بجے سے ہوگیا ہے۔
اسرائیل اور حماس کے درمیان 4 روزہ عارضی جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیلی جیلوں میں قید 150 فلسطینیوں کو رہا کیا جائے گا جبکہ حماس کی جانب سے 50 صہیونی یرغمالیوں کو رہا کیا جائے گا۔
حماس کے مطابق جنگ بندی کے دوران اسرائیلی طیاروں کی جنوبی غزہ میں پروازوں پر مکمل پابندی ہوگی جبکہ غزہ سٹی اور شمالی غزہ پر روزانہ چھ گھنٹے صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک اسرائیلی طیارے پرواز نہیں کریں گے۔
غزہ میں 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بربریت میں 6 ہزار سے زائد بچوں اور 2 ہزار خواتین سمیت 14 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ 33 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















