Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حماس نے بھی ایلون مسک کو دورہ غزہ کی دعوت دے دی

فلسطینی مزاحمتی تنظیم  حماس نےبھی ایلون مسک کو دورہ غزہ کی دعوت دے دی۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق حماس کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئیٹر) کے  موجودہ مالک ، اسپیس ایکس اور ٹیسلا کمپنی کے بانی ایلون مسک کو غزہ کے دورے کی دعوت دی ہے۔

 حماس کے ایک سینئر عہدیدار اسامہ حمدان نے بیروت میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم ایلون مسک کو غزہ کا دورہ کرنے کی دعوت دیتے ہیں تاکہ وہ غزہ کے عوام کے خلاف ہونے والے قتل عام اور تباہی کو معروضیت اور اعتبار کے معیارات کے مطابق دیکھیں۔

انہوں نے کہا کہ  ایلون مسک دیکھیں اسرائیل نےغزہ میں کیسےقتل عام کیا۔

واضح رہے کہ ایلون مسک نے یہودی مخالف پوسٹ  لائک کرنے پر تنقید کا شکار ہونے کے بعد پیر کو  اسرائیل پر حماس کے حملے کی جگہ کا دورہ کیا اور نفرت کے پھیلاؤ کو روکنے کے عزم کا اعلان کیا۔

متعلقہ خبریں