جرمن صدر ڈاکٹر فرینک والٹر اسٹین میئر کی دورہ عمان کے موقع پر سلطان ہیشم بن طارق سے ملاقات۔
جرمنی کے صدر ڈاکٹر فرینک والٹر اسٹین میر کا عمان کے سلطان صاحب جلالہ ہیثم بن طارق نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ محل میں ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

بعد ازاں عمان ٹیکنیکل کالج کا دورہ کروایا گیا جو عمان میں ماڈرن تعلیمی معیار کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سطح پر جدید ٹیکنالوجی اپنے ملک میں ہر غریب امیر کے لئے یکساں مواقع فراہم کر رہا ہے۔

مہمانان کو نزوی قلعے کی سیر کروائی گئی جس کا مقصد عمان کی سابقہ تاریخ اور کلچر کو پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اس بات کا اظہار تھا کہ کیسے عمان نے کچھ دہائیوں میں ترقی کی منازل طے کیے ہیں۔
سلطان ہیثم بن طارق اور ان کی اہلیہ نے مہمانان کو عشائیہ دیا، ملاقات میں خارجی اور داخلی معاملات پر اظہار خیال کیا گیا جب کہ خصوصی طور پر خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔




















