غزہ میں عارضی جنگ بندی کے پانچویں روز حماس اور اسرائیل کے درمیان مزید قیدیوں کا تبادلہ ہوا۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق غزہ میں عارضی جنگ بندی کے پانچویں روز حماس نے 10 اسرائیلوں اور 2 غیر ملکیوں سمیت 12 یرغمالی رہا کردیے۔
معاہدے کے تحت اسرائیل نے بھی بدلے میں 30 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا۔اسرائیلی قید سے رہائی پانے والے فلسطینیوں میں 15 خواتین اور 15 مرد شامل ہیں۔
غزہ میں جاری حماس اسرائیل لڑائی کے دوران عارضی جنگ بندی کے چار دنوں میں اب تک 50 سے زائد اسرائیلی اور 150 سے زائد فلسطینی قیدی رہا ہو چکے ہیں۔
غزہ میں اسرائیلی بربریت سے 7 اکتوبر سے اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 15 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اسرائیلی بمباری سے تباہ عمارتوں کے ملبے سے مزید 160 لاشیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔




















