Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسرائیل نے جنگ دوبارہ شروع کی تو فوجی کارروائی کریں گے، یمنی فوجی ترجمان

یمن کی فوج کے  ترجمان یحییٰ ساری کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل نے غزہ میں جنگ دوبارہ شروع کی تو فوجی کارروائی شروع کر دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کہ ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئیٹر) پر جاری بیان میں  یمنی فوج کے ترجمان یحییٰ ساری نے کہا کہ اسرائیل کے خلاف  فوجی کارروائیوں کو بڑھانے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گے۔

یحییٰ ساری نے کہا کہ اگر اسرائیل غزہ کے خلاف اپنی جارحیت دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کرتا ہے تو اس کے خلاف اپنی فوجی کارروائیوں کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بحیرہ احمر میں اسرائیلی بحری جہازوں کو روکنے کے لیے مزید اقدامات کریں گے۔

یمنی فوجی ترجمان نے کہا کہ  یمنی مسلح افواج اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ ان کی فوجی کارروائیاں صرف اسی وقت بند ہوں گی جب غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی جارحیت رک جائے گی۔

متعلقہ خبریں