سعودی عرب سے انتہائی اہم خبر آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے تیل کی پیداوار میں 10 لاکھ بیرل یومیہ رضاکارانہ طور پر کمی کے فیصلے میں مارچ 2024 تک توسیع کر دی ہے۔
وزارت توانائی کے عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ 10 لاکھ بیرل تیل پیداوار میں کمی کے فیصلے پر عملدرآمد جولائی 2023 میں شروع ہوا تھا، یہ سلسلہ 2024 کی پہلی سہ ماہی کے آخر تک جاری رہے گا۔
سعودی وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ تیل پیداوار میں مذکورہ رضاکارانہ کمی میں توسیع اوپیک پلس میں شریک بعض ممالک کے ساتھ اتفاق پیدا کر کے کی جائے گی۔
توسیع کے تحت سعودی عرب مارچ 2024 کے آخر تک یومیہ 90 لاکھ بیرل تیل نکالے گا، تیل کی پیداوار میں کمی کا مقصد مارکیٹ میں استحکام لانا ہے۔
