Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دوبارہ حج کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری

دوبارہ حج کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سرکاری اسکیم کے تحت حج 2024 کیلئے وصول ہونے والی در خواستوں کی تعداد 2023 کے مقابلہ میں بہت کم ہے جس کی وجہ سے وزارت مذہبی امور کے عہدیدار فکر مند ہو گئے ہیں۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ درخواستوں کی تعداد بڑھانے کیلئے وزارت کی جانب سے لگائی گئی حج بدل اور پانچ سال کے اندر دوبارہ حج کی پابندی ختم کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ دوبارہ حج پر پابندی اٹھانے کیلئے کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔

حج در خواستوں کی وصولی کا عمل 27 نومبر سے شروع ہوا تھا۔ اب تک صرف 16300 درخواستیں موصول ہو گئی ہیں، ان میں سے 1036 سپانسر شپ اسکیم کے تحت آئی ہیں۔ درخواستوں کی آخری تاریخ میں توسیع کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ درخواستوں کی تعداد کم ہونے کے باعث اس سال بھی حج کوٹہ سرنڈر کیے جانے کا امکان ہے۔

وزارت مذہبی امور کے حکام کا کہنا ہے کہ د خواستیں کم تعداد میں آنے کی بڑی وجہ مہنگائی سے مالی استطاعت میں کمی واقع ہونا ہے۔ دوسری وجہ یہ ہے کہ پچھلے حج کیلئے درخواستوں کیساتھ  صرف ٹوکن رقم لی گئی تھی۔ بعد میں کامیاب عازمین حج سے پوری رقم لی گئی۔ اس سال پوری رقم مانگی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں