Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حماس کے جوابی حملوں میں 40 اسرائیلی فوجی ہلاک

غزہ میں حماس  کی جوابی کارروائیوں میں 40 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق  فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ نے کہا ہے کہ  گزشتہ دو روز کے دوران 40 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور 44 فوجی ٹینکوں کو تباہ کردیا گیا۔

ترجمان القسام بریگیڈز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ درجنوں اسرائیلی فوجی زخمی بھی ہوئے۔

القسام بریگیڈز کے ترجمان ابوعبیدہ نے اپنے ٹیلی گرام اکاؤنٹ پر اسرائیلی فوجیوں پر کیے جانے والے حماس کے حملوں کی ویڈیو بھی جاری کی۔

دوسری جانب جنوبی لبنان سے حزب اللہ نے بھی اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنایا۔

غزہ میں اسرائیلی بمباری سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 300 فلسطینی شہید جبکہ 550 زخمی ہوئے۔

اسرائیلی بمباری سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 18 ہزار ہوگئی ہے جس میں ساڑھے 6 ہزار سے زائد بچے اور 3 ہزار سے زائد خواتین شامل ہیں جبکہ  تقریباً 50 ہزار زخمی  ہیں۔

متعلقہ خبریں