Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکہ اسرائیل کی غیر مشروط حمایت واپس لے تو جنگ بندی ہوسکتی ہے، ترک صدر

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان کا امریکی صدر جوبائیڈن سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان کا امریکی صدر جوبائیڈن سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں غزہ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق ترک صدر نے گفتگو میں کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی تاریخی ذمہ داری امریکہ پر عائد ہوتی ہے۔ امریکہ اسرائیل کی غیر مشروط حمایت واپس لے تو جنگ بندی ہوسکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ فلسطین میں جنگ کے عالمی سطح پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے ترکیہ کو ایف 16 طیاروں کی فروخت کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا جب کہ دونوں رہنماؤں نے سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔

واضح رہے کہ غزہ میں کئی روز سے جاری جنگ کے نتیجے میں اب تک 18 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 46 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں