Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اقوام متحدہ میں غزہ سے متعلق قرارداد پر ووٹنگ مسلسل تیسرے روز موخر

اقوام متحدہ میں غزہ سے متعلق قرارداد پر ووٹنگ مسلسل تیسرے روز موخر کردی گئی۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد پر ووٹنگ ایک بار پھر موخر کردی گئی۔

گزشتہ دو روز سے ووٹنگ کا عمل موخر کیا جارہا ہے۔سلامتی کونسل کی نئی قرارداد پر ووٹنگ آج رات  ہوگی۔

چند روز پہلے امریکا نے جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کردی تھی۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک غزہ کی پٹی میں اسرائیلی بمباری سے کم از کم 20 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں 8 ہزار سے زائد بچے اور 6 ہزار سے زائد خواتین شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں