Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

غزہ میں فلاحی امداد کی فراہمی کیلئے سلامتی کونسل میں قرارداد منظور

غزہ میں فلاحی امداد کی فراہمی کے لئے سلامتی  کونسل میں قرارداد منظور ہوگئی۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نےبالآخر غزہ پٹی میں فلاحی امدادکی فراہمی کی قرارداد منظور کرلی تاہم قرارداد میں غزہ میں فوری جنگ بندی کی بات نہیں کی گئی۔

سلامتی کونسل میں منظور کی گئی قرارداد میں غزہ میں کشیدگی ختم  کرنے کے لیے پائیدارحالات کے قیام کی بات کی گئی ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں ضرورت کے مطابق فلاحی امداد کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

سلامتی کونسل کے 13 ارکان نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جبکہ روس اور امریکا نے ووٹ نہیں ڈالا۔

دو روز قبل عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا تھا کہ  ایندھن، عملے اور سامان کی کمی کی وجہ سے شمالی غزہ  کے تمام اسپتال غیر فعال ہوگئے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے نمائندے رچرڈ پیپرکورن کا کہنا تھا کہ غزہ میں الاحلی اسپتال فعال تھا جو اب ایندھن اور سامان کی کمی کی وجہ سے مکمل غیر فعال ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل کی غزہ میں بمباری سے شہید ہونے والے افراد کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے  جس میں 8 ہزار بچے اور 6 ہزار سے زائد خواتین شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں