امریکی صدر جوبائیڈن نے دفاعی پالیسی بل پر دستخط کردیے۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے سالانہ پالیسیوں کے لیے 886 ارب ڈالر اضافے کے ساتھ دفاعی پالیسی بل پر دستخط کردیے۔
امریکی کانگریس نے ڈیفنس اینڈ پالیسی بل گزشتہ ہفتے منظور کیا تھا۔
اس بل میں فوجیوں کی تنخواہوں میں اضافے سے لے کر بحری جہازوں اور لڑاکا طیاروں کی خریداری تک ہر چیز شامل ہوتی ہے۔
نئے بل میں فوجیوں کی تنخواہوں میں 5.2 فیصد اضافہ اور کل ملکی قومی سلامتی کے بجٹ میں 3 فیصد یعنی 886 ارب روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔




















