Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اچانک عام تعطیل کا اعلان؛ نوٹیفکیشن جاری

متحدہ عرب امارات میں نئے سال کے موقع پر یکم جنوری کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

امارات الیوم اخبار کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت افرادی قوت نے نئے سال کی خوشی میں یکم جنوری 2024 کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

اس حوالے سے وزراء کونسل کی جانب سے منظور ہونے والے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نئے سال پر سرکاری اور نجی شعبے میں یکم جنوری کو عام تعطیل ہو گی۔

اس کے علاوہ یکم جنوری کو تمام تعلیمی ادارے بھی بند رہیں گے، سرکاری اورنجی اداروں میں 2 جنوری کو کام کا آغاز کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں