Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ترکیہ جانے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری

ترکیہ جانے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترکیہ نے سعودی عرب سمیت 6 ملکوں کے شہریوں کو سیاحتی مقاصد کے لئے انٹری ویزے سے استثنیٰ دینے کا اعلان کیا ہے۔

6 ممالک میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، عمان، امریکہ، بحرین اور کینیڈا کے شہری شامل ہیں۔

ویزے سے استثنیٰ چھ ممالک کے پاسپورٹ ہولڈر شہریوں کو ہر 180 دنوں میں 90 دن تک کے سفر کے لئے دیا گیا ہے۔

مذکورہ فیصلہ سعودی عرب کی قیادت میں چھ ممالک خصوصاً جی سی سی ممالک کے ساتھ سیاحت کے تبادلے کو بڑھانے کے لئے ترکیہ کی کوششوں کے فریم ورک کے اندر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version