غزہ کے بے گھر بچوں نے اپنے جیسے بے گھر بچوں کی حوصلہ افزائی کرنا شروع کردی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے بچوں اور نوجوانوں نے اپنے جیسے بے گھر بچوں کی کونسلنگ شروع کردی ہے۔
رپورٹ کے مطابق رفح کے پناہ گزین کیمپ میں بے گھر بچوں کو صدمے کی کیفیت سے نکالنے، درد کو بانٹنے اور ان کو حوصلہ دینا شروع کردیا ہے۔
رضاکار بننے والے یہ فلسطینی نوجوان اور بچے دوسرے بے گھر بچوں کا درد خوب جانتے ہیں جس کے باعث انہوں نے اپنے ساتھیوں کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 21 ہزار سے تجاوز کرگئی
رضاکار نوجوانوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ پہلے ان 300 بچوں کی کونسلنگ کریں گے جو خود کو بے سہارا اور غیر محفوظ سمجھتے ہیں۔
رضاکاروں کی یہ ٹیم کھیل کود اور ڈراموں کا اہتمام کرکے بے گھر بچوں کو ہنسانے کے ساتھ ساتھ واپسی زندگی کی طرف لوٹ آنے کے لیے بھی مائل کررہی ہے۔
واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں اب تک 20 لاکھ سے زائد فلسطینی بے گھر ہوچکے ہیں جن میں 10 لاکھ فلسطینی بچے شامل ہیں۔
