Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

یورپ میں کام کرنے کے خواہشمندوں کے لیے بڑی خوشخبری

یورپ میں کام کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جرمنی کو 24 مختلف شعبوں کے لیے 7 لاکھ 70 ہزار 301 غیر ملکی ورکرز کی ضرورت ہے۔

شعبوں میں لائیو اسٹاک فارمنگ، جنگلات، ہارٹیکلچر، ٹائر اینڈ وولکنائزیشن ٹیکنالوجی، ووڈ، فرنشنگ، انٹیریئر فٹنگ، میٹل ورکنگ، آٹومیشن، انٹریریئر کنسٹرکشن اینڈ ڈرائی والنگ، پائپ لائن کنسٹرکشن، پلانٹ، کنٹینر اینڈ اپریٹس کنسٹرکشن، مانیٹرنگ اینڈ مینٹی نینس آف ریلوے انفراسٹرکچر، فریٹ فارورڈنگ اینڈ لاجسٹکس، ارتھ موونگ اور متعلقہ مشینری کے ڈرائیورز، سیلز (فرنیچر، فٹنگز)، سیلز، سسٹم کیٹرنگ، فارماسیوٹیکل ٹیکنیکل اسسٹنٹس، بس اور ٹرین ڈرائیورز شامل ہیں۔

جرمنی میں کاشتکاری کے شعبے میں کام کرنے والے ورکرز 17 یورو (تقریباً 5 ہزار 200 روپے) فی گھنٹہ اور 35 ہزار 616 پاﺅنڈ (تقریباً 1 کروڑ 10 لاکھ روپے) سالانہ تک کما سکتے ہیں۔

اسی طرح جنگلات میں کام کرنے والے ورکرز 18 پاﺅنڈ فی گھنٹہ اور 36 ہزار 791 پاﺅنڈ سالانہ تک کما سکتے ہیں۔

کنسٹرکشن ورکرز کا معاوضہ جرمنی میں زیادہ ہے، یہ لوگ فی گھنٹہ 21 پاﺅنڈ اور سالانہ 44 ہزار 52 پاﺅنڈ تک کما سکتے ہیں۔

یورپی ممالک کے شہری بغیر ویزے کے جرمنی میں ان پوزیشنز پر ملازمت حاصل کر سکتے ہیں تاہم غیر یورپی ممالک کے شہریوں کے لیے جرمنی کا ویزہ لازمی ہو گا۔

اس کے برعکس امریکہ، اسرائیل، آسٹریلیا، کینیڈا، جنوبی کوریا اور نیوزی لینڈ سمیت چند ممالک کے شہری صرف پاسپورٹ پر جرمنی جا سکتے ہیں، انہیں جرمنی پہنچنے کے بعد رہائش کے لیے درخواست دینی ہو گی۔

متعلقہ خبریں