ٹوکیو ایئرپورٹ پر 367 مسافروں سے بھرا جاپان ایئر لائن کا طیارہ دوسرے طیارے سے ٹکرا گیا۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق جاپان ایئر لائن کا ایک طیارہ منگل کی شام ٹوکیو کے ہنیدا ہوائی اڈے پر لینڈ نگ کے چند لمحوں بعد ہی رن وے پر کھڑے کوسٹ گارڈ کے طیارے سے ٹکرا گیا۔
چونکا دینے والی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹکرانے کے بعد طیارے کو آگ نے مکمل طور پر اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
Just IN:— A Japan Airlines plane with 367 people on board has collided with another plane at Tokyo Airport.
— In the video, plane can be seen on massive fire. Fate of 367 passengers onboard is yet unclear. pic.twitter.com/GNgx7y1aHr
— South Asia Index (@SouthAsiaIndex) January 2, 2024
جاپانی حکام کے مطابق ہوکائیڈو سے اڑان بھرنے والے طیارے میں 367 مسافر سوار تھے۔
فوٹیج میں طیارے کو آگ میں لپٹے اور مسافروں کو طیارے سے نکل کر رن وے پر دوڑتے ہوئے محفوظ مقام کی طرف جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
Just IN:— A Japanese Airline plane, with 367 passengers onboard, is fully engulfed in fire after crash landing. pic.twitter.com/GcjubF5R0h
— South Asia Index (@SouthAsiaIndex) January 2, 2024
جاپان ایئر لائنز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارے میں سوار تمام 367 مسافروں کو تباہ شدہ طیارے سے کامیابی کے ساتھ بحفاظت نکال لیا گیا۔




















