Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ترکی: اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں 33 مشتبہ افراد گرفتار

ترکی   میں اسرائیلی کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں 33 مشتبہ افراد  کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترک میڈیا کے مطابق  حکام نے جاسوسی کی سرگرمیوں میں ملوث 46 مشتبہ افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں  اور ملک گیر آپریشن میں مبینہ طور پر  اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے کام کرنے والے   33 افراد کو حراست میں لیا ہے۔

یہ تفتیش اسرائیل کی جاسوس ایجنسی موساد کی مبینہ سرگرمیوں سے متعلق ہے جس میں استنبول میں چیف پراسیکیوٹر آفس نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں اور آٹھ مختلف صوبوں میں کارروائیاں کی گئی ہیں۔

تاہم حکام کی جانب سے ان کی قومیت کے بارے میں فی الحال کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

سیکیورٹی سروسز مزید 13 مشتبہ افراد کی تلاش میں ہیں جن پر اسرائیل کے لیے ’بین الاقوامی جاسوسی‘ میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان حالیہ تنازع شروع ہونے کے بعد ترکی اور اسرائیل کے درمیان تعلقات تیزی سے خراب ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں