امریکی محکمہ خارجہ نے اسرائیلی وزراء کی جانب سے فلسطینیوں کو غزہ سے نکل جانے کے حوالے سے دیے گئے بیان کی مذمت کردی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا ’’غزہ فلسطینی سر زمین ہے اور رہے گی‘‘۔
The United States rejects the inflammatory and irresponsible statements from Israeli Ministers Smotrich and Ben Gvir. There should be no mass displacement of Palestinians from Gaza.
— State Department Spokesperson 2013-2025 (@statedeptspox_a) January 2, 2024
میتھیو ملر نے کہا ’’امریکہ اسرائیلی وزراء کے بیان کی سختی سے مذمت کرتا ہے، اسرائیلی وزراء کا بیان اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ ہے‘‘۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کہتے ہیں ’’حماس کا اب کوئی مستقبل نہیں ہے جب کہ کوئی بھی دہشت گرد گروپ اب اسرائیل کے لیے خطرہ نہیں ہے‘‘۔
یہ بھی پڑھیں: لبنان میں حماس کے دفتر پر اسرائیل کا حملہ، 4 افراد ہلاک
خیال رہے کہ صیہونی اسرائیلی فوج نے غزہ پر حملوں کو مزید تیز کرتے ہوئے مختلف رہائشی علاقوں، پناہ گزین کیمپوں اور اسپتالوں کے اطراف شدید بمباری کی۔
بمباری کے نتیجے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 200 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے جب کہ جنوبی غزہ میں خان یونس میں العمل اسپتال پر اسرائیلی حملے میں پانچ فلسطینی شہید ہوئے۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 22 ہزار 185 سے تجاوز کرگئی ہے جن میں ہزاروں بچے اور خواتین شامل ہیں۔




















