روس یوکرین جنگ میں بھارتی ساختہ اسلحے کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔
دوغلی پالیسیز ہمیشہ سے بھارتی حکمرانوں کا خاصہ رہی ہیں لیکن مودی سرکار نے اپنے تمام پیشرووں کو دوغلے پن میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
روس یوکرین جنگ میں روس سے دوستی کا دم بھرنے والی مودی سرکار کی طرف سے یوکرین کو اسلحہ فراہم کر کے جلتی پر تیل ڈالنے کا کام انجام دینے کی دوغلی حکمت عملی بے نقاب ہوگئی۔
آئن لائن گردش کرنے والی ویڈیو میں یوکرینی فوج کے ہاتھوں بھارتی ساختہ اسلحے کی موجودگی نے تہلکہ مچادیا ہے۔
یوکرین جنگ میں بھارتی اسلحے کے ثبوت منظرعام پر آنے کے بعد بھارت کی روس یوکرین جنگ میں غیر جانبداری کا موقف جھوٹا پڑگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یوکرین سے ملنے والے مخصوص اسلحے کی تیاری بھارت میں ہوتی ہے جب کہ بھارت اس سے قبل یوکرین سے ملنے والے بھارتی ساختہ اسلحے آرمینیہ کو بھی فروخت کرچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مودی سرکار سافٹ ویئر کے ذریعے صحافیوں کی جاسوسی کرنے لگی
تجزیہ نگار کہتے ہیں کہ یوکرین جنگ میں بھارتی گولہ بارود کی فراہمی بھارت کی روس کے ساتھ سفارتی کشیدگی کا سبب بنے گی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کی یوکرین کو اسلحے کی فراہمی روس کے ساتھ تعلقات کی خرابی کا باعث بن سکتی ہے۔
