Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عمرہ زائرین کیلئے اہم خبر؛ سعودی حکومت کا بڑا اقدام

سعودی حکومت کی جانب سے عمرہ زائرین کیلئے اہم خبر آگئی ہے۔

 عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی فرمانرواشاہ سلمان بن عبد العزیز نے ایک ہزارعمرہ زائرین کی میزبانی کی منظوری دیدی ہے۔

 یہ عمرہ زائرین خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے مہمان ہوں گے اور انہیں وزارت اسلامی امور، دعوت و ارشاد کے تحت مدعو کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مہمانوں میں وہ شخصیات شامل ہوں گی، جنہوں نے اسلام اور مسلمانوں کی نمایاں خدمت کے علاوہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کام کیے ہوں گے۔

متعلقہ خبریں