سعودی عرب نے بڑا اعلان کردیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب پارلیمنٹ نے فلسطینیوں کو غزہ سے جبری طور پر بےدخل کرنے کی ہر تجویز کو یکسر مسترد کر دیا ہے جبکہ اس عمل کی مذمت بھی کی ہے۔
عرب پارلیمنٹ نے کہا کہ 1967 کے المیے کا منظرنامہ دہرائے جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا جبکہ غزہ فلسطینی سرزمین ہے اور مکمل خودمختار فلسطینی ریاست کا اٹوٹ حصہ ہے اور رہے گا۔
پارلیمنٹ نے کہا کہ اسرائیلی حکومت کے انتہا پسند وزراء کے بیانات ان کی وحشیانہ ذہنیت کی عکاسی کر رہے ہیں اور اس طرح کے بیانات سے علاقے میں کشیدگی پھیلے گی۔
عرب پارلیمنٹ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی عوام کے خلاف اجتماعی نسل کشی کی جنگ بند کرانے اور ان کی جبری بے دخلی کے منصوبوں کو روکنے کے لیے حقیقی دباؤ ڈالیں۔
واضح رہے کہ بعض اسرائیلی وزراء نے کہا ہے کہ غزہ سے فلسطینیوں کو بے دخل کر دیا جائے اور غزہ پٹی پر دوبارہ قبضہ کرکے وہاں یہودی بستیاں بسائی جائیں۔




















