Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

رشوت کی لین دین پر اب 15 سال کی قید ہوگی

امریکی کمپنیوں کے ساتھ کاروبار میں رشوت کی مرتکب بیرونی حکومتوں کے خلاف اب کارروائی ہو گی جس میں 15 سال تک قید کی سزا دی جا سکتی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے بیرونی حکومتوں کے امریکی کمپنیوں کے ساتھ لین دین میں رشوت کے خلاف قانون پر دستخط کر دیئے۔

قانون کے مطابق امریکہ کے وفاقی استغاثہ کو یہ اختیار حاصل ہو گا کہ وہ غیر ملکی حکومتوں کے ایسے حکام کے خلاف مجرمانہ الزامات عائد کرسکیں جو کمپنیوں سے رشوت طلب کرتے ہیں یا ان کی جانب سے دی گئی رشوت قبول کرتے ہیں۔

مجوزہ قانون امریکہ میں مقیم افراد کے لیے رشوت دینا یا بصورت دیگر غیرملکی حکام پر بدعنوانی سے اثر انداز ہونے کو جرم قرار دیتا ہے۔

انسداد بدعنوانی کے کارکنوں نے کہا کہ امریکہ کا یہ قانون بدعنوانی کے خلاف عالمی جنگ میں ایک بڑے خلا کو پُر کرے گا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version