Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بنگلادیش میں عام انتخابات کے لیے پولنگ جاری، اپوزیشن کا بائیکاٹ

ڈھاکہ: بنگلادیش میں عام انتخابات کے لیے صبح 8 بجے سے پولنگ جاری ہے جب کہ اپوزیشن نے بائیکاٹ کر رکھا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلادیش میں عام انتخابات کے لیے ووٹنگ کا آغاز مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 4 بجے تک جاری رہے گا۔

رپورٹ کے مطابق اپوزیشن کے بائیکاٹ کے سبب وزیرِ اعظم حسینہ واجد کی جیت کا قوی امکان ہے۔

دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں نے 2 روزہ ملک گیر ہڑتال کی کال دی ہے اور عوام سے ووٹ نہ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔

یاد رہے کہ الیکشن سے پہلے پُر تشدد واقعات میں 5 اسکولوں اور 4 پولنگ بوتھس کو آگ لگا دی گئی تھی۔

علاوہ ازیں مظاہرین نے بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ایک ٹرین کو آگ لگادی تھی جس کی زد میں آکر 5 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

 پولیس نے ٹرین میں آتشزدگی کا الزام اپوزیشن کارکنوں پر عائد کیا تھا جب کہ حسینہ واجد نے اپوزیشن جماعت بنگلا دیش نیشنل پارٹی کو دہشت گرد تنظیم بھی قرار دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version