Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسرائیل کا 8 ہزار حماس کے جنگجو شہید کرنے کا دعویٰ

اسرائیل نے شمالی غزہ میں حماس کے کمانڈ اسٹرکچر کو تباہ کرنے کے ساتھ حماس کے 8 ہزار جنگجو شہید کرنے کا دعویٰ کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے شمالی غزہ میں انفراسٹرکچر کا تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے جب کہ ساتھ ہی حماس کے کمانڈ اسٹرکچر اور 8 ہزار جگجوؤں کو شہید کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حملوں میں اسماعیل سراج سمیت حماس کے دو اہم کمانڈر فضائی حملے میں شہید ہوئے۔

صیہونی فوج کا کہنا ہے کہ دونوں کمانڈر 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملے میں ملوث تھے۔

دوسری جانب اسرائیل نے خان یونس میں رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 12 بچے سمیت 17 افراد شہید ہوگئے جب کہ 50 افراد زخمی ہیں۔

ہلال احمر کے اسپتال کے قریب بھی صیہونی فورسز نے بمباری کی جب کہ اسپتال کے کنارے مقیم فلسطینیوں پر فائرنگ کی گئی جس میں ایک شخص شہید ہوگیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنین میں بمباری سے 6 فلسطینی شہید ہوئے جب کہ اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں گھر گھر چھاپہ مار کارروائیاں کیں۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 22 ہزار 722 سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ 57 ہزار 910 سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں