Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حزب اللہ کا اسرائیلی فوجیوں پر میزائل حملہ، ٹینک تباہ، متعدد ہلاکتیں

لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیلی قصبے المطلہ کے قریب اسرائیلی فوجیوں پر میزائل حملہ کیا جس میں ایک اسرائیلی ٹینک  تباہ ہوگیا جبکہ متعدد اسرائیلی فوجیوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ میزائل حملے میں ایک گھر کو نقصان پہنچا ہے تاہم اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے بیش تر راکٹ مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

جنگی جنون میں مبتلا اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے حزب اللہ کو دھمکی دی ہے کہ وہ حماس سے سبق سیکھ لے۔ سفارتی ذرائع سے مسئلہ حل کرنے کی کوشش کریں ورنہ دوسرا طریقہ نکالیں گے۔

اسرائیلی وزیراعظم کی دھمکی کے ردعمل میں حزب اللہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا اسرائیلی حملوں کا اسی کی زبان میں جواب دیا جائے گا۔ غزہ جنگ کے مکمل خاتمے تک اسرائیل سے بات نہیں ہوگی۔

اس سے قبل  حزب اللہ نے جبل ہرمون کے اسرائیلی فضائی اڈے پر بھی 62 راکٹ داغے تھےجس کے بعد اسرائیلی علاقوں میں سائرن بج اٹھے تھے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version