رمضان المبارک کے آغاز سے متعلق اہم خبر آگئی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں پہلا روزہ 11 مارچ کو ہو گا اور عید الفطر 10 اپریل کو منائے جانے کا امکان ہے۔
اس حوالے سے ایمریٹس آسٹرونومی سوسائٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ابراہیم الجروان کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان 26 سال کے بعد سرما کے موسم میں آ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2031 تک رمضان المبارک سرما میں اور پھر 8 سال تک یعنی 2039 تک موسم خزاں میں آیا کرے گا۔
واضح رہے کہ دنیا کے مختلف ممالک میں روزے کے اوقات بھی مختلف ہوتے ہیں، رواں سال روزے کا دورانیہ 12 سے لیکر سے 17 گھنٹے سے زائد تک ہونے کا امکان ہے۔




















