Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سعودی عرب نے اہم اعلان کردیا

سعودی عرب نے اہم اعلان کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ فلسطین کا مسئلہ حل کیے بغیر اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کی بات نہیں ہو سکتی۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے ہمیں استحکام کی ضرورت ہے اور استحکام کے ذریعے ہی یہ مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔

فیصل بن فرحان نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے لیے ہم فلسطین کے لیے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔

سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب کے لیے سب سے زیادہ اہم غزہ میں جاری تصادم اور عام شہریوں کی اموات کو روکنا ہے۔

 فیصل بن فرحان نے کہا کہ اسرائیل غزہ اور وہاں کی عام آبادی کو ختم کر رہا ہے جو کسی بھی طرح سے قابل قبول نہیں ہے اور اسے روکنا ضروری ہے۔

متعلقہ خبریں