آسٹریلیا جانے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کی جانب سے 2024ء کی امیگریشن پالیسی میں تبدیلی کرکے گولڈ ن ویزا کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس ویزے کے متبادل اب اسکلڈ ورکر ویزا متعارف کرایا جائے گا۔
اس طرح اب کاروباری افراد کی جگہ ہنر مند افراد کو آسٹریلیا جانے کا موقع ملے گا، گولڈن ویزا کے تحت 2012 سے اب تک اہم سرمایہ کاروں کو ایس آئی وی ویزے دیے جا چکے ہیں۔
واضح رہے کہ گولڈن ویزے کا اجراء غیر ملکی کاروباری افراد کی توجہ حاصل کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا تھا لیکن اس سے کوئی خاطر خواہ فائدہ حاصل نہیں ہو رہا تھا۔




















