Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سعودی عرب میں بڑی پابندی عائد

سعودی عرب میں سی سی ٹی وی کی ریکارڈنگ پبلک کرنے پر پابندی عائد کردی گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے سیکیورٹی کیمروں کے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کیلئے سخت سزاؤں کا عندیہ دیا ہے۔

قانون کی خلاف ورزی کرنے والے پر 20 ہزار ریال یعنی تقریباً 15 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سعودی حکام نے یہ اعلان پرائیویسی اور سیکیورٹی کے اصولوں پر عمل درآمد یقینی بنانے کے تحت کیا ہے۔

اس حوالے سے سعودی وزارت داخلہ نے کہا کہ نہ صرف سکیورٹی کیمرہ سسٹم یا ان کی ریکارڈنگ کو نقصان پہنچانا بلکہ کسی بھی قسم کی چھیڑ چھاڑ پر بھی سخت سزائیں دی جائیں گی۔

سعودی وزارت کے مطابق جن مقامات پر کیمرے لگانا ممنوع ہے وہاں غیر قانونی طور پر کیمرے نصب کرنے پر بھی 10 ہزار ریال کا جرمانہ عائد ہو سکتا ہے۔

اس کے علاوہ وزارت نے سیکیورٹی کیمروں کی تنصیب سے متعلق بھی مخصوص ضوابط بیان کیے ہیں۔

متعلقہ خبریں