کینیڈا جانے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
دی امیگریشن ریفیوجیز اینڈ سٹیزن شپ کینیڈا نے اعلان کیا ہے کہ جو غیرملکی وزٹ ویزا پر کینیڈا آکر فری لانسر کے طور پر کام کرنا چاہتے ہیں وہ ملازمت ملنے پر ورک پرمٹ کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ڈیجیٹل نومیڈ ورکرز کو کینیڈا میں داخل ہوکر 6 ماہ تک فری لانسر کی حیثیت سے یا پھر کسی بین الاقوامی آجر کیلئے کام کرنے کیلئے آئندہ صرف وزٹ ویزا درکار ہوگا۔
اس کے علاوہ کینیڈا میں داخل ہونیوالے ڈیجیٹل ورکرز کیلئے اضافی دستاویزات کا حامل ہونے کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے تاہم ڈیجیٹل ورکرز کے اہلخانہ اور دیگر رشتہ داروں کو کینیڈا آنے اور آباد ہونے کیلئے باضابطہ ورک پرمٹ یا مستقل رہائش کا اسٹیٹس لینا پڑے گا۔
