Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جاپان جانے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری

جاپان جانے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔

جاپان کی جانب سے 6 ماہ کے ڈیجیٹل نوماڈ ویزا پروگرام متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ دفتر سے دور رہتے ہوئے گھر یا کسی اور جگہ سے کام کرنے والے افراد کے لیے ڈیجیٹل نوماڈ کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔

جاپان کی امیگریشن سروسز ایجنسی کے مطابق مارچ 2024 کے اختتام پر ڈیجیٹل نوماڈ ویزا پروگرام شروع کیا جائے گا جس کے تحت جاپان کا رہائشی ویزا حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کی سالانہ آمدنی کم از کم 67 ہزار 557 ڈالرز ہونا ضروری ہوگی۔

یہ ویزا 49 ممالک اور خطوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے ہوگا، مگر ابھی ان ممالک یا خطوں کی تفصیلات سامنے نہیں آسکتی ہیں۔

آمدنی کے ساتھ ساتھ خواہشمند افراد کے لیے پرائیویٹ ہیلتھ انشورنس کرانا بھی ضروری ہوگی۔

اس پروگرام کے تحت جاپان کا ویزا حاصل کرنے والے اپنے شریک حیات اور بچوں کو بھی وہاں لے جا سکیں گے۔

ڈیجیٹل نوماڈ ویزا رکھنے والوں کو مستقل رہائش کے کارڈ فراہم نہیں کیے جائیں گے جبکہ ان کے قیام کی مدت کو فوری طور پر بڑھایا نہیں جائے گا۔

ان افراد کو 6 ماہ بعد واپس اپنے ملک جانا ہوگا جس کے بعد انہیں دوبارہ ویزا کی پیشکش کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں