Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سعودی عرب جانے والے مسافروں کیلئے اہم خبر

سعودی عرب جانے والے مسافروں کیلئے اہم خبر آگئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی حکومت نے مسافروں کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزی جاری کردی ہے۔

 سعودی حکومت نے سعودیہ آنے والے مسافروں کو پاسپورٹ کی معیاد کم از کم 6 ماہ ہونا لازمی قرار دے دیا ہے۔

‏ فیصلے کا اطلاق تمام اقسام کے ویزے پر سعودیہ جانے والے مسافروں پر ہوگا، سعوی ایوی ایشن کی جانب سے تمام ائیرلائینز کو ہدایت نامہ جاری کردیا گیا ہے۔

ائیرلائینز انتظامیہ نے ٹریول ایجنسیوں کو آگاہ کردیا ہے کہ 6 ماہ سے کم مدت والے پاسپورٹ کے حامل مسافر کی بورڈنگ سے انکار کیا جائے۔

متعلقہ خبریں