Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عمرہ زائرین کیلئے اہم خبر؛ سعودی حکومت کا بڑا اقدام

سعودی حکومت کی جانب سے عمرہ زائرین کیلئے اہم خبر آگئی ہے۔

سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے زائرین کو عمرہ پرمٹ کی سہولت فراہم کی گئی ہے جس کے تحت عمرہ کرنے والے اس وقت کا انتخاب کرسکتے ہیں جب انہیں سہولت ہو اور حرم شریف میں رش بھی نہ ہو۔

وزارت حج کا کہنا ہے کہ نسک پورٹل کے ذریعے دن اور وقت کا انتخاب کرکے پرمٹ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ پرمٹ حاصل کرنے کے بعد وقت مقررہ سے کچھ دیر قبل حرم شریف پہنچ جائیں۔

 تاہم اگر وقت پر پہنچنے میں تاخیر کا سامنا ہو تو پرانے پرمٹ کو کینسل کرکے نیا پرمٹ جاری کر لیا جائے۔

واضح رہے کورونا وائرس کی وباء کے دوران عمرہ پرمٹ کا حصول لازمی تھا جس کے بغیر کوئی شخص عمرہ کیلئے مکہ مکرمہ نہیں جا سکتا تھا۔

متعلقہ خبریں