بھارت میں ایک نوجوان نے نوکری نہ ملنے پر ڈگری جلا کر خودکشی کر لی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بھارت کی ریاست اترپردیش میں پیش آیا جہاں 20 سالہ نوجوان نے نوکری نہ ملنے پر دلبرداشتہ ہو کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ نوجوان نے خود کو گھر میں پھانسی لگائی جبکہ اُس نے خودکشی کرنے سے قبل ایک خط بھی لکھا جس میں اس نے کہا کہ میں نے اپنی آدھی زندگی تعلیم حاصل کرنے میں لگا دی لیکن پھر ایسی ڈگریوں کا کیا فائدہ جو آپ کو ایک نوکری نہ دے سکیں اسی لیے میں نے تمام تعلیمی اسناد کو آگ لگا دی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اپنے خط میں نوجوان نے کسی کو اپنی موت کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا بلکہ اس نے خودکشی کی ہے اور اس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔
