Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکہ جانے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری، بڑا اعلان ہو گیا

امریکہ جانے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے وائٹ ہاؤس سے جاری معلومات کے مطابق امریکی حکومت H-1B ویزا کو بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

اس حوالے سے امریکی صدر جوبائڈن کا کہنا تھا کہ H-1B، گرین کارڈ بیک لاگ سمیت دیگر لیگل امیگریشن سسٹم کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرین جین پیری کا کہنا تھا کہ قانونی مستقل رہائشیوں (گرین کارڈز) کے بیک لوگ اور اس کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے ہیں، جنہیں امریکی شہریت چاہیے، ان کے لیے یہ عمل آسان ہو جائے گا۔

یرین جین کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ ماہ امیگریشن سسٹم کو بہتر بنانے کے سلسلے میں اور فراڈ کے امکانات کو کم کرنے کے لیے ڈی ایچ ایس نے H-1B کے حوالے سے فائنل قانون پبلش کیا ہے۔جبکہ US Citizenship and Immigration Services (USCIS) کی جانب سے ایک آرگنائزیشنل اکاؤنٹ لانچ کیا ہے۔

جس کے تحت ایک آرگنائزیشن کے کئی افراد قانونی نمائندگی کے ساتھ ساتھ H-1B کی رجسٹریشن، H-1B کی پٹیشن دائر کی جا سکتی ہے۔جبکہ اسی اکاؤنٹ کے ذریعے Premium Processing Service کی سہولت بھی حاصل کی جا سکتی ہے۔

واضح رہے الیکٹرانک رجسٹریشن کے عمل کے لیے یہ اکاؤنٹ ضروری ہے، جو کہ مارچ 2024 سے شروع ہونے جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version