اسلامی ممالک میں رمضان کے آغاز سے متعلق ماہرین کا اہم بیان سامنے آگیا ہے۔
ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ 10 مارچ کو مرکزی کنکشن صبح 9 بجے ہوگا، اس حساب سے 10 مارچ کو زیادہ تر اسلامی ممالک میں سورج کے غروب ہونے کے بعد ہی چاند دکھائی دینے کی امید ہے۔
کئی ماہرین فلکیات کا خیال ہے کہ 10 مارچ کو پورے عرب اور اسلامی دنیا میں چاند نظر آنے کے امکانات بہت کم ہیں۔
ماہرین کے مطابق اسلامی ممالک میں رمضان المبارک کا آغاز 12 مارچ بروز منگل سے متوقع ہے۔




















