امریکی صدر جوبائیڈن نے فلسطینیوں کو خوراک پہنچانے کا اعلان کر دیا ہے۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ان کا ملک بہت جلد غزہ کے شہریوں کے لیے طیاروں کے ذریعے خوراک کے پیکٹ برسانا شروع کرے گا۔
انہوں نے کہاکہ امریکا اس صورتِ حال میں بہتری کے لیے جو کچھ بھی کرسکتے ہیں، کریں گے،غزہ کے باشندوں کو جس قدر خوراک کی ضرورت ہے اُس سے کہیں کم خوراک اُن تک پہنچائی جارہی ہے۔
ذرائع کے مطابق وائٹ ہاؤس غزہ کی پٹی پر امریکی فوجی طیاروں کے ذریعے امداد پہنچانے کے امکانات پر غور کر رہا ہے۔
فضائی راستے سے امداد پہنچانے پر غور ، زمینی راستے سے امداد پہنچانے میں دشواری کا سامنا ہوسکتا ہے۔




















