Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سعودی عرب میں ملازمت کرنے والوں کیلئے بڑی خبر

سعودی عرب میں ملازمت کرنے والوں کیلئے بڑی خبر آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے ہنر مند تارکین وطن کے زیر کفالت افراد کے لیے ویزا فیس پر نظر ثانی کا عندیہ دیا ہے۔

سعودی کابینہ کے ایک سینئر رکن نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ سعودی عرب میں مقیم ہنر مند غیر ملکیوں کو حکومت زیادہ سے زیادہ فوائد پہنچانا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے حصول کے لیے ان کے زیر کفالت افراد کے لیے ویزا فیس پر نظر ثانی کی جارہی ہے تاکہ ان کے لیے بہتری کا امکان پیدا ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ 2020 سے سعودی عرب میں کام کرنے والے غیر ملکی زیر کفالت افراد میں سے سے ہر ایک کے لیے 400 ریال فیس ادا کرنے کے پابند ہیں۔

دوسری جانب سعودی وزیر خزانہ محمد الجدان نے اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ حکومت غیر ملکیوں کے زیر کفالت افراد کے حوالے سے فیس کے ڈھانچے پر غور کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد زیادہ سے زیادہ ہنر مند افراد کو سعودی عرب آنے کی تحریک دیتا ہے، غیر ملکیوں کے زیر کفالت افراد کے لیے فیس 2017 تک 100 ریال تھی، اس کے بعد یہ سال بہ سال بڑھتی رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت سعودی عرب میں کم و بیش 120 کھ غیر ملکی ریاست کی طرف سے اشیا و خدمات پر دی جانے والی رعایت سے مستفید ہو رہے ہیں سعودی حکومت نے حال ہی میں چند اہم بنیادی اشیا پر رعایت ختم کر دی ہے۔

سعودی وزیر خزانہ نے بتایا کہ سٹیزن اکاؤنٹ پروگرام صرف ان کی مدد کر رہا ہے جنہیں مدد کی زیادہ ضرورت ہے، اگر غیر ملکیوں کے ذریعے آمدنی بڑھ رہی ہے تو فیس کے ڈھانچے پر نظر ثانی بھی ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ غیر ملکی محنت کشوں کو کام کا بہترین ماحول لے اور وہ اپنے اور زیر کفالت افراد کے لیے نمایاں سماجی تحفظ کے حامل ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت ان کی کارکردگی کا معیار بلند کرنے کے لیے کوشاں ہے، اس کے نتیجے میں مجموعی طور پر پوری معیشت کو فائدہ پہنچے گا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version