سعودی عرب میں پہلے روزے سے متعلق رویت ہلال کمیٹی کا اہم بیان سامنے آگیا ہے۔
رویت ہلال کمیٹی ریسرچ کونسل کے جنرل سیکرٹری خالد اعجاز مفتی کا کہنا ہے کہ امکان ہے کہ پہلا روزہ منگل 12مارچ کو ہو گا، 10 مارچ کی شام دنیا کے کسی بھی اسلامی ملک میں ہلال کی رویت ممکن نہیں ہے۔
نیا چاند 10 مارچ کو پاکستانی وقت کے مطابق بعد دوپہر 2 بجے پیدا ہو گا، 29 شعبان المعظم یعنی سوموار 11 مارچ کی شام غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر جو رویتِ ہلال کے لئے 19 گھنٹوں سے زائد ہونی چاہیے، وہ پاکستان کے تمام علاقوں میں 28 گھنٹوں سے زائد ہو گی۔
پاکستان کے جن علاقوں میں مطلع صاف ہوا وہاں ہلال کی رویت بہ آسانی ممکن ہو گی، لہٰذا امید ہے منگل 12 مارچ سے رمضان المبارک کا آغاز ہو گا۔
