عید الفطر پر چھٹیوں سے متعلق اہم خبر آگئی ہے۔
متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے پبلک اور پرائیوٹ سیکٹرز میں 29 رمضان سے 3 شوال تک چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔
عید الفطر کے تیسرے دن تک چھٹیاں ہوں گی، تاہم اگر 30 روزے ہوتے ہیں تو عید 10 اپریل کو ہوگی، اور 29 روزے ہونے کی صورت میں 9 اپریل کو عید الفطر منائی جائے گی۔
متحدہ عرب امارات میں 29 رمضان یعنی 8 اپریل سے جمعے تک یعنی 3 شوال، 12 اپریل تک چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔
چونکہ چھٹیوں سے پہلے اور بعد ہفتہ اتوار آ رہا ہے، یہی وجہ ہے متوقع چھٹیوں کی تعداد 9 بن رہی ہے۔
دوسری جانب پاکستان میں عید الفطر 10 یا 11 اپریل کو ہوگی۔ عید الفطر پر سرکاری طور پر تین چھٹیاں ہوں گی اس کے بعد ہفتہ وار تعطیل ہے لہٰذا پاکستانیوں کو بھی 5 دن کی چھٹی مل جائے گی۔




















