Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکہ اور برطانیہ نے روس میں صدراتی انتخابات کو مشکوک قرار دے دیا

امریکہ اور برطانیہ نے روس میں صدراتی انتخابات کو مشکوک قرار دے دیا۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے پانچویں بار روس کے صدر منتخب ہونے پر امریکہ اور برطانیہ کا ردعمل سامنے آگیا۔

برطانوی وزیر خارجہ نے سوشل میڈیا سائٹ پر صدارتی انتخابات کو غیر شفاف قرار دے دیاجبکہ امریکہ نے ولادیمیر پیوٹن پر مخالفین کو قید میں ڈال کر سیاسی عمل سے باہر رکھنے اور روس کے انتخابات مشکوک انداز میں کرانے کا الزام لگایا۔

روس میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں صدر ولادیمیر پیوٹن 87 فیصد ووٹوں کے ساتھ پانچویں مرتبہ روس کے صدر منتخب ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب صدر منتخب ہونے کے بعد پیوٹن کا کہنا تھا کہ امریکہ سمیت مغرب میں کوئی جمہوریت نہیں، روس میں انتخابی نظام امریکہ سے زیادہ شفاف ہے۔

روسی صدر نے مغربی ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین میں مغربی افواج کی موجودگی اور نیٹو کی مداخلت دنیا کو تیسری عالمی جنگ کے دہانے پر دھکیل سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version