Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سعودی عرب کا بڑا اقدام

سعودی وزارت حج وعمرہ نے بڑا اقدام اٹھا لیا ہے۔

سعودی وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ  رمضان میں صرف ایک بار عمرے کی اجازت ہوگی۔

اس اقدام کا مقصد زائرین کیلئے عمرے کی سہولت پیدا کرنا ہے، عمرے کی ادائیگی کیلئے ایپلی کیشن ‘نسک’ سے اجازت نامہ جاری کرانا ضروری ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب میں وزارت داخلہ کے ساتھ منسلک جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ نے وزارت ثقافت کے تعاون سے رمضان سیزن 1445 ہجری کے لیے ایک منفرد پاسپورٹ اسٹیمپ متعارف کرائی ہے۔

اس کا مقصد ماہ مقدس کی خوشی منانا اور ملک کے گہرے ثقافتی ورثے، روایات اور رمضان کے دوران منائے جانے والے رسوم و رواج کو بڑھانا ہے۔

متعلقہ خبریں