Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پرواز کے دوران مسافر کی باتھ روم میں خودکشی کی کوشش

بینکاک سے لندن جانے والی ایوا ائیر کی پرواز میں ایک مسافر نے خودکشی کی کوشش کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے کے عملے نے جب دیکھا کہ ایک شخص بہت دیر سے باتھ روم میں ہے تو انہوں نے اس کا دروازہ کھولا جس پر معلوم ہوا کہ مسافر نے خودکشی کی کوشش کی ہے۔

یہ دیکھتے ہی کیبن کریو سمیت جہاز میں موجود ایک ڈاکٹر نے مسافر کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بعد ازاں ہیتھرو ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کے بعد مسافر کو اسپتال منتقل کردیا گیا جس کی حالت خطرے میں ہے۔

مسافر کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی اور نہ یہ بتایا گیا کہ اس نے خودکشی کی کوشش کیوں کی۔

ایوا ائیر نے واقعے کی تصدیق کی لیکن مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

متعلقہ خبریں