Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کیٹ مڈلٹن کو کینسر کی تشخیص، شہزادی نے تصدیق کردی

ویلز کی شہزادی، کیٹ مڈلٹن، کو کیسنر کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد اس کی روک تھام کیلئے کیمو تھراپی کا سلسلہ جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کیٹ مڈلٹن نے اپنے جاری کردہ ایک ویڈیو بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے انہیں کینسر ہے اور وہ کیموتھراپیز سے گزر رہی ہیں۔

انہوں نے اپنے پیغام میں بتایا کہ جنوری میں ان کے پیٹ کی سرجری ہوئی تھی جس کے بعد کیے گئے ٹیسٹوں سے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کے لئے کیموتھراپی کا سلسلہ جاری ہے۔

شہزادی نے مزید بتایا کہ  انہوں نے جنوری میں دو ہفتے اسپتال میں گزارے اور مستقل ہونے والے علاج سے وہ بہتر اور صحتمند ہورہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کینسر کی تشخیص یقیناً ان کے لئے ایک بہت بڑا صدمہ تھا لیکن ولیم اور وہ اپنے خاندان کی خاطر اس معاملے کو نجی رکھنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے تھے۔

خیال رہے کہ ویلز کی شہزادی ی جانب سے اپنے کینسر کی تشخیص اور اس کے علاج کے متعلق اعلانیہ ویڈیو، ان کی صحت کے بارے میں سوشل میڈیا پر پھیلنے والی قیاس آرائیوں کے بعد سامنے آئی ہے۔

متعلقہ خبریں