Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چھٹیاں ہی چھٹیاں، عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان ہوگیا

سعودی عرب نے عید الفطر کے موقع پر تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

 سعودی عرب کی وزارت برائے انسانی وسائل و معاشرتی ترقی نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ زیادہ تر ملازمین کو عید الفطر کے موقع پر پیر 8 اپریل سے چار دن کی چھٹی ملے گی۔

پیر سے شروع ہونے والی چھٹیاں جمعرات 11 اپریل تک دی گئی ہیں جبکہ سعودی عرب میں جمعہ اور ہفتہ ہفتے کا اختتام ہوتے ہیں اس لیے ملازمین کُل 6 چھٹیوں سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق نجی اور سرکاری دونوں شعبوں کے ملازمین اتوار 14 اپریل سے کام کا دوبارہ آغاز کریں گے۔

 واضح رہے کہ رواں سال سعودی عرب میں پہلا روزہ 11 مارچ کو رکھا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں